تنازعات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ، 44 کیسز کی سماعت

 تنازعات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ، 44 کیسز کی سماعت

تنازعات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ، 44 کیسز کی سماعت فریقین کا مؤقف سننا اور حقائق کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا ضروری : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت تنازعات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 44 کیسز کی سماعت کی گئی اور متعلقہ فریقین کا مؤقف سنا گیا۔ اے ڈی سی آر نے متعلقہ ریکارڈ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کیسز کا جائزہ لیا اور کمیٹی ممبران سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر خاور بشیر احمد نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ تنازعات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کا مقصد شہریوں کے مسائل مؤثر انداز میں سننا اور متعلقہ معاملات کو میرٹ اور قانون کے مطابق حل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں فریقین کا مؤقف سننا اور حقائق کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے متعلقہ ممبران نے شرکت کی اور زیرسماعت کیسز کے حوالے سے اپنی آرا پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...