سردیوں کے چارے کی کاشت جلد شروع کرنے کیلئے مہم کا آغاز
سردیوں کے چارے کی کاشت جلد شروع کرنے کیلئے مہم کا آغازموسم کی شدت اور نامناسب دیکھ بھال سے جانوروں کی قوت مدافعت متاثر ہو سکتی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ترجمان لائیوسٹاک سرگودھا ڈویژن نے کہا ہے کہ سردیوں کے چارے کی کاشت جلد شروع کرنے کے لیے بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ جانوروں کو بروقت اور وافر مقدار میں چارہ فراہم کیا جا سکے ۔ مویشی پال حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدلتے موسم کے دوران جانوروں کی صحت اور حفاظت پر خصوصی توجہ دیں۔ترجمان کے مطابق مویشی پال حضرات جانوروں کو دن کے وقت دھوپ اور رات کے وقت ممکنہ اوس سے بچانے کے لیے مناسب انتظامات کریں، کیونکہ موسم کی شدت اور نامناسب دیکھ بھال سے جانوروں کی قوت مدافعت متاثر ہو سکتی ہے اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس موسم میں مچھروں اور دیگر حشرات کے کاٹنے سے جانور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ بیماری کی صورت میں مستند ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے مناسب علاج کروایا جائے ۔ جانوروں میں نمکیات کی کمی دور کرنے کے لیے انہیں نمکیاتی آمیزہ بھی فراہم کیا جائے ۔ترجمان لائیوسٹاک نے مویشی پال حضرات پر زور دیا کہ وہ جانوروں کی خوراک، رہائش اور صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments