2 بچوں کی 22سالہ ماں کو اغواکر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی الفضل ٹاؤن سے نامعلوم افراد نے دو کمسن بچوں کی 22سالہ ماں کو اغواء کر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مسماۃ(ع) کا خاوند بلاول دوپہر کو سبزی دینے گھر آیا تو اس کی بیوی غائب تھی جبکہ کمسن بچے موجود تھے ،خاتون کو تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں لگ سکا، اطلاع ملنے پر پولیس نے اس کے اغواء کے شبہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments