خوشاب: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے اقدام کی حمایت میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی
خوشاب (نمائندہ دنیا)خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے اقدام کی حمایت میں مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے کارکنوں نے ریلی نکالی۔
مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کی۔مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد سے شروع ہونے والی ریلی سرور شہید چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments