رکشہ والوں سے 27 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا

رکشہ والوں سے 27 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا

رکشہ والوں سے 27 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا 27 کروڑ سالانہ وصول کرنے کے باوجود بھی کسی قسم کی سہولت موجود نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں چنگ چی رکشہ والوں سے 27 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جو پرچی کی صورت میں مختلف محکمے ان سے وصول کر رہے ہیں غریب چنگچی رکشہ ڈرائیوروں سے 27 کروڑ سالانہ وصول کرنے کے باوجود بھی ان لوگوں کو کسی قسم کی سہولت موجود نہیں ہے ، جس پر رکشہ ڈرائیوروں اور تاجر حضرات کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن روزانہ کی بنیاد پر فی چنگ چی رکشہ 40 روپے وصول کرتی ہے اگر کوئی ڈرائیور ان کی پرچی نہ لے تو اس سے 440 روپے وصول کیا جاتا ہے جو جرمانے کی مد میں ہوتا ہے اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈ والے 30 روپے روزانہ کی بنیاد پر پرچی دیتے ہیں اگر ان کی بھی ایک دن کا کوئی ڈرائیور پرچی نہ لے تو اسے 330 روپے جرمانہ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اگر کوئی رکشے والا ریلوے اسٹیشن یا ہسپتال چلا جائے تو اس سے الگ پرچی لینی پڑتی ہے یہی صورتحال ٹرسٹ پلازہ یا پرائیویٹ ہسپتالوں کے باہر دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے غریب چنگچی والا تو پہلے ہی پٹرول اور ایل پی جی کے ہاتھوں تنگ ہیں رہی سہی کسر یہ ادارے پوری کر رہے ہیں یہ جگا ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ غریب چنگچی والے احسن طریقہ سے اپنے بچوں کی روزی کما سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...