انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

 انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کامیابی کا تناسب 66.79 فیصد رہا،طالبات نے نمایاں برتری حاصل کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ، جس کے مطابق مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 66.79 فیصد رہا ،بورڈ کے مطابق امتحانات میں شریک 49 ہزار 964 امیدواروں میں سے 33 ہزار 371 امیدوار کامیاب قرار پائے ،نتائج میں اس بار بھی طالبات نے نمایاں برتری حاصل کی۔ لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب 75.72 فیصد جبکہ لڑکوں میں 53.57 فیصد رہا، یعنی طالبات کا نتیجہ طلبہ کے مقابلے میں تقریباً 22 فیصد زیادہ رہا،اضلاع کے لحاظ سے کارکردگی کے مطابق سرگودھا میں کامیابی کا تناسب 68.7 فیصد رہا، خوشاب میں 68.89 فیصد، میانوالی میں 65.6 فیصد جبکہ بھکر میں سب سے کم 60.99 فیصد رہا۔ اس طرح بورڈ کے زیرِ انتظام اضلاع میں خوشاب پہلے نمبر پر رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...