خاتون لیکچرارپر ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانیکا الزام

 خاتون لیکچرارپر ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانیکا الزام

خاتون لیکچرارپر ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانیکا الزامکالج انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ کالجز افسران ذمہ دار کو بچانے کیلئے سرگرم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک 23 کی خاتون لیکچرارپر ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز اور طالبات کی ویڈیوز بنانے کا الزام، والدین میں تشویش،کالج انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ کالجز افسران ذمہ دار کو بچانے کیلئے سرگرم ،رپورٹ تیار کر کے حکام بالا کو ارسال کر دی گئی ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلاک 23 سرگودھا میں تعینات ایک خاتون استاد پر الزام سامنے آیا ہے کہ وہ تدریسی اوقات میں کالج کی حدود کے اندر ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے لیے ذاتی ویڈیوز بناتی ہیں، اور اس سے بھی سنگین بات یہ ہے کہ طالبات کی تصاویر اور ویڈیوز مبینہ طور پر ان کی مرضی کے بغیر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کلاس رومز اور کالج کی سرگرمیوں پر مبنی ایسا مواد استاد کے ذاتی اکاؤنٹ پر شیٔر کیا جاتا رہا ہے ، جس سے تدریسی عمل متاثر ہو ا،جبکہ استاد اور انتظامیہ کے احترام اور خوف کے باعث طالبات کھل کر اعتراض نہیں کر پائیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کالجز انتظامیہ کاغذی کاروائی کو پورا کر کے ذمہ دار خاتون لیکچرار کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ تاہم اندرونی طور پر طالبات شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...