ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان

 ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان قیمت 580 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، نوٹس کا مطالبہ

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا) ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہریوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہوگیا۔مڈھ رانجھا او رگردونوا ح میں ایل پی جی کی قیمت 580 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے عام آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے گزر بسر انتہائی مشکل کررہا ہے رہی سہی کسر گیس کی قیمتوں نے نکال دی ہے ۔ایل پی جی گیس پہلے بھی سرکاری ریٹ میسر نہ تھی کہ ان تین دنوں میں گیس کی قیمت میں بھرپور اضافہ سے عام آدمی کیلئے خریداری انتہائی مشکل ہوگئی ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمت پر فوری نوٹس لیکر عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے کنٹرول ریٹ پر گیس کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...