صفائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے رات کی شفٹ شروع
صفائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے رات کی شفٹ شروع اگلے روز دکانداروں اور خریداروں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے تجارتی مراکز اور بازاروں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے رات کی شفٹ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ اے ڈی سی میونسپل سروسز چوہدری محمد اکمل نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد بازاروں کو صاف ستھرا رکھنا اور شہریوں کو خریداری کے دوران خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے ۔ رات کے اوقات میں صفائی کے انتظامات سے بازاروں میں دن بھر ہونے والی گندگی کو بروقت صاف کیا جا سکے گا، جس سے اگلے روز دکانداروں اور خریداروں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا۔
دکانداروں کو بھی اب صفائی کے لیے اگلے دن تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران صفائی برقرار رکھنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رات کی شفٹ کے آغاز سے مصروف تجارتی علاقوں میں دن کے وقت رش اور کاروباری سرگرمیوں کے باعث صفائی کے کام میں پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں رات کے اوقات میں صفائی یقینی بنائیں گی تاکہ بازاروں کی صفائی کا عمل زیادہ مؤثر اور باقاعدہ بنایا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments