فاطمہ جناح روڈ پر کرایوں کا تنازع سنگین صورت اختیار کر گیا

فاطمہ جناح روڈ پر کرایوں کا تنازع سنگین صورت اختیار کر گیا

فاطمہ جناح روڈ پر کرایوں کا تنازع سنگین صورت اختیار کر گیامزید سوا دو سو دوکانیں سیل ، بند دوکانوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح روڈ پر کرایوں کے تنازعے نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے ۔ انتظامیہ نے خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فاطمہ جناح روڈ کی مزید سوا دو سو دوکانیں سیل کر دی اس طرح سیل شدہ دوکانوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی جس کے خلاف متاثرہ تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور میونسپل کارپوریشن کے سامنے دھرنا دے دیا۔  اگر دکانیں پرانے کرایوں پر بحال نہ کی گئیں تو وہ تادمِ مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ انہوں نے دکانوں کے کرایوں میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، جو ان کے نزدیک معاشی قتل کے مترادف ہے۔ تاجروں کا کہنا عدالتی احکامات کے باوجود تمام دکانیں سیل کر دی گئیں، جس سے ان کا روزگار بند ہو گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دکانیں فوری طور پر ڈی سیل کر کے پرانے کرایوں پر بحال کی جائیں۔دوسری جانب انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نئے معاہدہ جات کے بعد ہی دکانیں ڈی سیل کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...