کھیلوں کے فروغ سے نئی نسل کو بے راہروی سے بچایا جا سکتا ،اے سی
بھلوال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن گوندل نے کہاہے کہ کھیلوں کے فروغ سے نئی نسل کو بے راہروی سے بچایا جا سکتا ہے والی بال پنجاب کا ثقافتی کھیل ہے اس کی بقا کے لئے سول سوسائٹی کو انتظامیہ سے مل کر بچانے کی کوشش کرنا ہوگی ۔
وہ حوالدارمحمد صدیق شہید سٹیڈیم میں منقدہ سید اعجاز حسین شیرازی میموریل والی بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اے سی سرگودھا چوہدری شاہدمحمود پنجوتھہ ، چیف آفیسر بلدیہ مہر وقاص ہرل، تاجر رہنما ملک حسنات الرسول، چوہدری ممتاز پنجوتھہ ، محمد سرفراز پنجوتھہ,ڈاکٹر عقیل سرفراز اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔
اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل نے کہاکہ بلدیہ والی بال کے فروغ کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی فائنل میچ کے موقع پر عوام کا جم غفیر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کھیل عوام میں کس حد تک مقبول ہے ۔ فائنل میچ فخر بھلوال شوٹنگ والی بال کلب اور ہجن والی بال کلب میں برابر ہوگیا دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعام سے بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments