ڈسٹرکٹ ڈائزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈاسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم جائزہ اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈائزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ایکسئن ایریگیشن جناح بیراج احمد رفیق، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی ای او ایجوکیشن نزیر احمد چھینہ، ڈی ڈی زراعت توسیع ملک غلام حُر،انچارج ڈی ایچ ڈی سی عزیز الرحمن ، ایس ڈی او ھائی وے امان اللہ عوان، بلڈنگز ملک نعمان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمر مشانی زمیندارہ بند کی بحالی و مرمت، اڈوالہ نا لہ کی ڈی سلٹنگ کے مقام پر دریا کے زمینی کٹا ؤ کے سلسلہ میں سیفٹی وال کی تعمیر، سیلابی پانی سے چاپری گاؤں اور تحصیل عیسیٰ خیل کے برساتی نا لوں کی تغیانی سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق ایکسین جناح بیراج نے تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments