آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

 آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تشکیل ،محکمہ خوراک، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی شامل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر میں گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام، آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور محکمہ خوراک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر سرگودھا ڈویژنکمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ سرگودھا ڈویژن سے گندم کی سمگلنگ کو ہر صورت سختی سے روکا جائے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں محکمہ خوراک، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی شامل ہیں، جو گندم کی نقل و حمل اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی کریں گے ۔

انہوں نے میانوالی اور بھکر کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے سرحدی علاقوں پر کڑی نظر رکھیں اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی کسی بھی کوشش کو فوری طور پر ناکام بنایا جائے ۔ کمشنر نے واضح کیا کہ اگر محکمہ خوراک کا کوئی ملازم گندم کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بلاامتیاز فوری کارروائی کی جائے ۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے آٹے کے 20 کلوگرام کے تھیلے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اب صرف 10 اور 15 کلوگرام کے تھیلے دستیاب ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...