داؤدخیل میں وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال کی آمد، مریضوں کا مفت طبی معائنہ
داؤدخیل(نمائندہ دنیا)داؤدخیل شہر میں وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال کا کنٹینر لاری اڈہ روڈ، نزد مسجد قباء پہنچ گیا، جہاں تعینات ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شہر شہر اور گاؤں گاؤں فیلڈ ہسپتال کے کنٹینر بھیجے جا رہے ہیں، جہاں مریضوں کا چیک اپ کرنے کے ساتھ مختلف ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ہر ماہ مقررہ شہروں اور علاقوں میں جا کر طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ جس سے شہری بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments