تحصیل بھیرہ کے بیشتر مواضعات کا جائیداد ریکارڈ آن لائن ہو گیا

تحصیل بھیرہ کے بیشتر مواضعات کا جائیداد ریکارڈ آن لائن ہو گیا

جائیداد کی ملکیت اور انتقالات سے متعلق معلومات تک شہریوں کی رسائی آسان

بھیرہ (نامہ نگار)تحصیل بھیرہ میں ریونیو معاملات کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، جائیداد کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تحصیلدار و سب رجسٹرار بھیرہ میاں رضوان احمد نے کہا ہے کہ تحصیل بھیرہ کے موضع چاوہ پکھووال اور بھیرہ سمیت دیگر تمام مواضعات کا جائیداد ریکارڈ آن لائن کیا جا چکا ہے ، جبکہ ان تینوں مواضعات میں کھیوٹ کی درستگی اور برابر کرنے کا عمل جاری ہے ۔بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں رضوان احمد نے بتایا کہ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے جائیداد کی ملکیت اور انتقالات سے متعلق معلومات تک شہریوں کی رسائی آسان ہو گئی ہے۔

اس جدید نظام کی بدولت عوام کو اپنے ریونیو معاملات کے سلسلے میں غیر ضروری دفتری چکروں سے بھی نجات مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی درستگی اور آن لائن نظام کی تکمیل سے شفافیت کو فروغ ملے گا ۔ اور شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ریونیو امور میں بہتری، عوامی شکایات کا ازالہ اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اس موقع پر بھیرہ پریس کلب کے وفد میں خواجہ کامران، نسیم ظفر اقبال کھوکھر، مہر محمد بلال طاہری، فرحان ظفر بھٹی، محمد عظمت اقبال اور عطاالرحمن اقبال شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...