سرگودھا کو گرین سٹی بنانے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی متحرک

 سرگودھا کو گرین سٹی بنانے کے  لیے ہارٹیکلچر ایجنسی متحرک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کو سرسبز و شاداب شہر میں تبدیل کرنے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد سندھو نے شہر کے مختلف مقامات، پارکس اور گرین بیلٹس کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا اور منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی ارشد احمد وٹو کی ہدایات کے مطابق سرگودھا کے مختلف علاقوں میں شجرکاری، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد سندھو نے جیل روڈ، خوشاب روڈ اور کچہری روڈ سمیت شہر کے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے وہاں جاری شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز احمد سندھو نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سرگودھا کو سرسبز و شاداب شہر بنانے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی نچلی سطح پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد آئندہ نسلوں کے لیے صاف ستھرا، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جامع حکمت عملی کے تحت شجرکاری اور شہر کی خوبصورتی کے لیے جاری منصوبوں کے مثبت اور دوررس نتائج سامنے آئیں گے ، جس سے سرگودھا کے شہری منظرنامے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...