ظفر اقبال چانڈیہ ایڈووکیٹ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا:شازیہ بانو

 ظفر اقبال چانڈیہ ایڈووکیٹ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا:شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے معروف قانون دان ظفر اقبال چانڈیہ ایڈووکیٹ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی قانون کی بالادستی، انصاف کے فروغ اور وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ ظفر اقبال چانڈیہ ایڈووکیٹ نے ہمیشہ وکلاء کے اجتماعی مفادات، پیشہ ورانہ وقار اور حقوق کے لیے بے لوث آواز بلند کی، ان کی خدمات اور اصول پسندی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...