ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

بیو ٹیفکیشن وال کی تزین وآرائش کے کا موں کو سپیڈ اپ کر کے مکمل کرنے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسروں کے ہمرا ہ میانوالی شہر اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ کے سامنے زیرِ تکمیل بیو ٹیفکیشن وال کی تزین وآرائش کے کا موں کا جائزہ لیا۔انہوں نے سی او ضلع کو نسل کو ہدایت کی کہ بیو ٹیفکیشن وال کی تزین وآرائش کے کا موں کو سپیڈ اپ کر کے فوری مکمل کیا جا ئے۔ ڈی سی نے وتہ خیل چوک تا سرگودہا مو ڑ کا دورہ کیا،صفائی ستھرائی کے نظام گرین بیلٹس کا جائزہ لیا۔

انہوں نے میونسپل کمیٹی اور ضلع کو نسل کے حکام کو ذکریا چوک کے اطراف گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال اور نمائشی پودے لگا نے جبکہ ستھرائی پنجاب حکام کو صفائی ستھرائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مر یم نواز میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلا ک کادورہ کیا اور کالج کے تعمیر و مرمت کے کا موں کی پیش رفت کا موقع پر جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکام کو ہدایت کی کہ کالج کے ہاسٹل اور اکیڈمک بلا ک کے تزین وآرائش کے امور کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...