میانوالی :گندم اُگاؤ مہم کے سلسلے میں نمبردار و کسان کنونشن
ماہرین نے شرکاء کو کھادوں اور معیاری بیجوں کے حوالے سے آ گاہی فراہم کی
میانوالی (نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام زیادہ گندم اُگاؤ مہم کے سلسلے میں محکمہ زراعت کے ٹریننگ ہال میں نمبردار و کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران تھے ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلام حُر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک رضوان سمیت محکمہ زراعت توسیع کے دیگر افسران اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر محکمہ زراعت کے ماہرین نے شرکاء کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے ، کھادوں اور معیاری بیجوں کے متناسب استعمال اور گندم کی نئی اقسام کی جدید طریقوں کے مطابق کاشت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فیصل عمران نے کہا کہ کسان محکمہ زراعت کے ماہرین کی مشاورت سے گندم کی کاشت اور دیکھ بھال یقینی بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرکے ملک کو زرعی شعبے میں خودکفیل بنایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو سرکاری اراضی پر بھی گندم کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments