نہری پا نی چوری، گندم و آٹے کی سمگلنگ کے واقعات کا جائزہ

 نہری پا نی چوری، گندم و آٹے کی سمگلنگ کے واقعات کا جائزہ

پا نی کی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا ئیں: ڈی سی

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ عمر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حولیات محمد ارشد چغتائی کے علاوہ محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں نہری پا نی چوری، گندم و آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام اور سموگ کے تدارک کے سلسلہ میں کئے جا نیوالے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایریگیشن کے افسران اوراسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ نہری پا نی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جا ئیں۔انہوں نے ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ تما م چیک پو سٹوں کی موئثر انداز میں نگرانی کی جا ئے اور گندم و آٹے کی غیر قانونی نقل وحمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی تحفظ ماحولیات کو ہدایت کی کہ سموگ کے تدارک کے سلسلہ میں اینٹی سموگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنا یا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...