خاتون سمیت 4افراد سے 3کروڑ ،47لاکھ روپے کا فراڈ

خاتون سمیت 4افراد سے 3کروڑ ،47لاکھ روپے کا فراڈ

سرگودھا(نامہ نگار) دھوکہ دہی اور فراڈ کے مختلف واقعات میں کاروباری لین دین کے دوران بوگس چیکوں کے ذریعے 91 جنوبی کے۔۔۔

 محمد احسن سے امجد علی نے 3 کروڑ روپے ،صابر ٹاؤن کی بیوہ عذرا بی بی سے پرویز نے 15 لاکھ روپے ،پھلروان کے محمد ثاقب سے عدنان نے ساڑھے 22 لاکھ روپے ،46شمالی کے امجد حسین سے محمد سرفراز نے دس لاکھ روپے ہتھیا لئے اور روپوش ہو گئے پولیس نے متاثرین کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں