قصور کچہری میں مدعی اور ملزموں میں جھگڑا ، 5افراد زخمی

قصور کچہری میں مدعی اور  ملزموں میں جھگڑا ، 5افراد زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کچہری میں قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آنے والے مدعی اور ملزموں میں ہونے والے جھگڑے سے 5افراد زخمی ہوگئے۔۔۔

 تفصیل کے مطابق راجہ جنگ کے محمدسلیم بھائی محمدتعظیم وغیرہ مدعی مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج قصور کی عدالت میں پیشی کیلئے آئے تو عدالت کے سامنے ملزم پارٹی کے احسان،ریاض وغیرہ سے جھگڑا ہوگیا، دونوں گروپوں نے سوٹوں، ڈنڈوں اور شیشے کی بوتلوں کااستعمال کیا ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں