قصور:ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ،1شخص زخمی

قصور:ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ،1شخص زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون، طلائی زیورات چھین لئے ، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹھان والا کا 21سالہ شہریار آرائیں اپنے گھر سے مصطفی آباد آرہا تھا جب وہ پل جیون سنگھ کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے روک کر 15ہزار روپے نقدی چھین لی، مزاحمت کرنے پر فائرمارکر اُسے زخمی کردیا۔ پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ بھاگیوال میں حیدر علی ڈوگر کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے 2لاکھ 50ہزار نقدی اور10تولے طلائی زیورات چھین کر لے گئے ۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے ریلوے پھاٹک پتوکی سے واں کھارا کے محمدارشد سے 28ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ شیخ عماد کے عاصم حسین سے کھارا کے قریب نقدی اور موبائل چھین لیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں