چلتی ٹرین میں چوری کی واردات ناکام ،ملزم گرفتار

چلتی ٹرین میں چوری کی  واردات ناکام ،ملزم گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ریلویز پولیس کے فوری رسپانس نے چلتی ٹرین میں چوری کی واردات ناکام بنادی، لاکھوں روپے کی چوری کرنے والا نوسر باز گرفتار کرلیا ۔

 ترجمان ریلویز کے مطابق کراچی کے رہائشی رحمان مظہر نے شادی میں شرکت کے لئے ٹرین بزنس ایکسپریس میں بکنگ کروارکھی تھی، نوشہرو فیروز کے ملزم اسامہ نے خانیوال کے قریب باراتی خاتون کا پرس چرالیا جس میں 1لاکھ روپے ، چند امریکی ڈالرز، اے ٹی ایم، صحت اور شناختی کارڈز موجود تھے ۔ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر ملزم کا تعاقب کیا تو اس نے چلتی ٹرین سے پرس میں سے رقم نکال کر ٹرین سے باہر پھینک دی۔چوکی انچارج اسامہ یوسف اور اہلکار عبدالرزاق نے موقع پر پہنچ کر رقم تلاش کرکے مسافر کے حوالے کردی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں