پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا

پولیس نے منشیات فروشوں  کو حراست میں لے لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں ناصر نامی ملزم سے 15 لیٹر شراب، ملزم امانت سے 10 لٹر شراب اور ملزم گلزار سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔

 تھانہ منصور آباد پولیس نے ملزم فیصل سے 13 لٹر اور ملزم فیاض سے 12 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ملزم ذیشان سے 30 لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملز موں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں