ڈاکوئوں نے 2بھائیوں سے نقدی‘موبائل فون لوٹ لئے

 ڈاکوئوں نے 2بھائیوں سے نقدی‘موبائل فون لوٹ لئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ہموکہ موڑ کے قریب ڈکیتی کی سنگین واردات ،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو حقیقی بھائیوں سے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے۔۔۔

ڈاکوئوں نے طارق محمود اور امجد محمود کو گزشتہ شب ہموکہ موڑ سے ہموکہ شہر جاتے ہوئے ٹوانہ فارم کے قریب لوٹا،تینوں ڈاکو55ہزار روپے مالیت کے 2موبا ئل فونز اور 35ہزار روپے لوٹنے کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ، یکے بعد دیگرے ہونیوالی ڈکیتی کی مسلسل سنگین واردات پرلوگوں میں خوف وہراس ، لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ، علاقہ کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی کی واردتوں کی روک تھام کیلئے ضلع بھر میں پولیس گشت کا نظام موٹر بنانے اور ڈاکووں کی سرکوبی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں