3 ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد ،مقدمات درج

3 ملزم گرفتار کر کے ناجائز  اسلحہ برآمد ،مقدمات درج

میانوالی (نامہ نگار ) 3ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، تھانہ سٹی نے حسن شاہ قتل کیس میں نامزد ملزم محمد منہاس اور عمر فاروق کو گرفتار کرکے دوران تفتیش انکشاف پر بندوق 12 بور، پسٹل 30 بور برآمد کیا۔۔۔

 جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ محمد رفیع سے پسٹل 30بور برآمد کیا۔تینوں ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں