قبضہ مافیا کی فائرنگ ، نوجوان قتل، 3افراد زخمی

قبضہ مافیا کی فائرنگ ، نوجوان قتل، 3افراد زخمی

مصطفی آباد/للیانی،قصور(سٹی رپورٹر، خبرنگار ،نمائندہ دنیا)قبضہ مافیا کی فائرنگ سے نوجوان قتل، 3 افراد زخمی ہوگئے ، اہل علاقہ نے ملزموں کو گھیرے میں لے لیا۔۔۔

 فیکٹری میں پناہ لینے والے ملزموں کو پولیس نے گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا، ملزم قبرستان کیلئے مخصوص 8کنال سنٹرل گورنمنٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ، تفصیلات کے مطابق بستی رحمان پورہ بائی پاس پر قبرستان کیلئے مخصوص سنٹرل گورنمنٹ کی 8کنال اراضی پر قبضہ کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنا دی، ملزموں کی اہل علاقہ پر فائرنگ سے شعیب نامی نوجوان ہلاک، جبکہ 3 افراد شاہد، ارسلان اور خالدشدید زخمی ہو گئے ،ملزموں نے فائرنگ کے بعد بائی پاس روڈ پر قائم نجی فیکٹری میں پناہ لی،پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزموں کوبھاری اسلحہ سمیت اپنی حراست میں لے لیا ، جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا ، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں