نوسرباز ڈرائیور کو نشہ آورجوس پلاکر نقدی، رکشہ لے گئے

نوسرباز ڈرائیور کو نشہ آورجوس پلاکر نقدی، رکشہ لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے شہری کو نشہ آور جوس پلاکر نقدی اور رکشے سے محروم کردیا۔

تھانہ نشاط آبادکے علاقے نلکہ کوہالہ کے قریب عمران نامی رکشہ ڈرائیور کے رکشے میں نامعلوم ملزم سواریوں کے بھیس میں سوار ہوگئے اور اس دوران اسے نشہ آور جوس پلاکر بے ہوش کردیا۔ بعد ازاں اسکا رکشہ ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں