دوست کو تیز دھار آلہ سے قتل کر کے نہر میں پھینک دیا ،ملزم گرفتار

دوست کو تیز دھار آلہ سے قتل کر  کے نہر میں پھینک دیا ،ملزم گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دوست نے دوسرے دوست کو تیز دھار آلہ سے قتل کر کے سیم نہر میں پھینک دیا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اوراسکی بیوی کو گرفتارکر لیا ۔

عامر گجر کو اپنے ہی دوست زبیر نے بیدردی سے قتل کرکے اعضاء کاٹ کر مختلف جگہوں پر پھینک دیئے۔ ریسکیو1122 نے حفاطتی بند کے ساتھ سیم نہر میں پولیس کی نگرانی میں ریسکیو ٹیم مسلسل سرچنگ کی اور دریا کنارے سے ڈیڈ باڈی کے پارٹس مل گئے ۔ مقتول عامر بلاق شاہ کا رہائشی تھا مقتول کے دوست زبیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ زبیر پیشے کے اعتبار سے حجام ہے ۔ زبیر کی بیوی کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والے عامر گجر نے ظالم قاتل کا سارا شادی کا خرچہ خودکیا تھا ۔آج اسی نے اپنے گھر بلا کر قتل کر دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں