مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کرنیوالا گرفتار

 مذہبی انتشار پھیلانے کی  کوشش کرنیوالا گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس ایچ او یوسف شہزاد سپرا نے سانحہ جڑانوالہ کی آڑ میں مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کرنیوالے کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔

فاروق مسیح نے 15 پر کال کی کہ شہروز وغیرہ نے اسکے گھر کو آگ لگا دی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف شہزاد سپرا پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں جا کر معلوم ہوا کہ فاروق کی شہروز کیساتھ مقدمہ بازی چل رہی تھی شہروز کے خلاف درج مقدمہ خارج ہو چکا ہے اور شہروز اب روزگار کے سلسلے میں دبئی مقیم ہے ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں