پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خریدو فروخت کے  دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں قائم ضلع کچہری میں امجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں کی رقم وصول کرلی گئی لیکن اسکے عوض بوگس کاغذات تیار کرکے اسکے حوالے کردئیے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں