قریبی تعلقات میں امانت لئے گئے 13لاکھ خورد برد کرلئے

قریبی تعلقات میں امانت لئے  گئے 13لاکھ خورد برد کرلئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت لئے گئے 13 لاکھ روپے مبینہ طورپر خورد برد کرلئے گئے ۔

تھانہ صدرکے علاقے میں اظہر نے پولیس کوبتایا کہ قریبی تعلقات پر ملزم اشفاق نے اس سے 12 لاکھ 90 ہزار روپے سے رقم بطور امانت حاصل کی، جو مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں