والدہ کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے قتل کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار

والدہ کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے  قتل کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)والدہ کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے قتل کرنے والے بدبخت بیٹے کو قابو کرلیاگیا۔

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 263رب کے رہائشی ملزم یاسر کی جانب سے اپنی والدہ منظوراں بی بی کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے ہوئے زخمی کردیاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ملزم کی جانب سے لاش قریبی نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے شک ہونے پر ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں