6منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد

6منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 6منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازارکے علاقے میں صدیق سے 10 لٹر شراب، گلبرگ کے علاقے میں افضل سے 1400 گرام چرس، تھانہ منصور آبادکے علاقے میں ملزم عمران سے 1480 گرام چرس، تھانہ صدر کے علاقے میں ملزم مدثر سے 1400 گرام چرس، تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ملزم آصف سے 1520 گرام چرس، اور ماموں کانجن کے علاقے میں ملزم عدیل سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں