فیروزوالہ:جھگڑے کی رنجش،فائرنگ سے نوجوان قتل

فیروزوالہ:جھگڑے کی رنجش،فائرنگ سے نوجوان قتل

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریاکی آبادی رحمان ویو سٹی( نظام پور) میں سابق جھگڑے کی بنا پر عمران نے۔

 اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے تیل ایجنسی پر بیٹھے ہوئے ملازم محمد اسماعیل کو قتل کر دیا ،ملزم فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل اسماعیل اور عمران کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، اسی رنج کی بنا پر عمران نے اپنے ساتھی عرفان وغیرہ کی مدد سے اسماعیل کی دکان پر آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں