زمین کے تنازع پر بھانجے کے ہاتھوں خالہ قتل ،ملزم فرار

 زمین کے تنازع پر بھانجے کے ہاتھوں خالہ قتل ،ملزم فرار

الہ آباد (نمائندہ دنیا) زمین کے تنازع پر بھانجے نے خالہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں نظام پورہ میں دو بہنوں میں زمین کے چھوٹے سے ٹکڑے پر تنازع چلا آرہا تھا، اسی تنازع کی پاداش میں بھانجے ندیم نے خالہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں خاتون موقع پرہی جان کی بازی ہار گئی اور ملزم ندیم موقع سے فرار ہو گیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 39 سالہ شکیلہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا ، پولیس نے خاوندمحمد اکرم کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں