ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ،12مرد ،3خواتین گرفتار

 ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ،12مرد ،3خواتین گرفتار

لا ہو ر(کرائم سیل) شاہدرہ پولیس کا 15 کی کال پر فوری ریسپانس کر کے ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 12 مرد اور 3 خواتین گرفتار کر لیے ۔

ملزمان پابندی کے باوجود سر عام ہوائی فائرنگ، شراب نوشی اور بلند آواز میں سانڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف کر رہے تھے ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ شراب اور نقد رقم برآمد کر لی گرفتار ملزمان میں مبین، بابر، یسین، افضال، فیصل، فاروق، قاسم سمیت دیگر شامل مقدمہ درج کر لیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں