باپ بیٹے سمیت تین افراد کو اغوا کر کے قیمتی سامان چھین لیا

باپ بیٹے سمیت تین افراد کو اغوا کر کے قیمتی سامان چھین لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھ کر نقدی، موٹرسائِکل ، موبائل اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیاگیا۔

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے 43ج ب کے رہائشی بشیر احمد نے پولیس کوبتایا کہ ملز موں کی جانب سے اسکے بہنوئی عثمان ، اسکے والد رمضان اور بھائی تنویر کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیاگیااور اپنی حویلی میں لیجاکر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں