پولیس نے منشیات فروشوں کو پکڑ لیا ، شراب ، چرس برآ مد

پولیس نے منشیات فروشوں کو پکڑ لیا ، شراب ، چرس برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 113 ج ب کے قریب پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم تنویر سے 1240 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے فیصل پُلی کے قریب ملزم عامر کو حراست میں لیکر 10 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ مدینہ ٹآوّن پولیس نے ملزم رضا سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے علامہ اقبال کالونی موڑ کے قریب ملزم کو حراست میں لیکر 16 لٹر شراب اور آئرن مارکیٹ کے قریب ملزم جہانزیب کو حراست میں لیکر 15 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں