مسلح ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ، موٹرسائیکل پھینک کر فرار

مسلح ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ، موٹرسائیکل پھینک کر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملزم پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پھینگ کر فرار ہوگئے ۔

تھانہ مدینہ ٹائون میں پولیس ٹیم روٹین کے گشت پر ما مور تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملز موں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزم پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے گلیوں میں گھس کر پہلے سے ہی چوری شدہ موٹرسائیکل پھینک کرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئی۔ جبکہ پولیس ملز موں کا تعاقب کرنے اور انکوگرفتار کرنے میں ناکامی کا شکار رہی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں