ٹھیکریوالا:ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد،ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا:ڈیڑھ کلو سے  زائد چرس برآمد،ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا )بدنام زمانہ منشیات فروش ڈیڑھ کلو سے زائد چرس سمیت دھر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا پولیس کی چوکی سبزی منڈی کے انچارج مظفرعلی کھوکھر نے اہلکاروں کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف عباس پور پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 78 ج۔ب جودی کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش شبیر عرف گوگا کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 1640 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں