جھنگ :پرانی دشمنی پرمخالفین کی فائرنگ ، 55سالہ شخص زخمی

جھنگ :پرانی دشمنی پرمخالفین کی  فائرنگ ، 55سالہ شخص زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ چنیوٹ روڈ پر پرانی دشمنی کی بنا پرفائرنگ ،ایک بزرگ زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ چنیوٹ روڈ پر چناب کالج بستی شاہ حسین میں پرانی دشمنی کی بنا پر ایک فریق نے دوسرے فریق پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 55سالہ محمد حنیف شدید زخمی ہو گیا ۔ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کرزخمی شخص کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیاجہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں