وکیل کے دفتر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری

وکیل کے دفتر کے تالے توڑ کر  لاکھوں روپے کا سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وکیل کے دفتر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اعجاز احمد نے پولیس کو بتایا کہ ضلع کچہری میں واقع اس کے دفتر کے تالے توڑ کر نامعلوم ملز موں کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ، کیمرے ، ڈی وی آر ، ہارڈ ڈسک اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں