سابقہ رنجش ،خاتون کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ رنجش ،خاتون کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو ڈنڈوں سوٹوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مریم آصف نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناءپر اسے بچوں کے سامنے قابو کر لیا گیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہو لہان کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں