گگو منڈی ، تین بچوں کی ماں سے گھر گھس کر زیادتی کی کوشش

گگو منڈی ، تین بچوں کی ماں سے  گھر گھس کر زیادتی کی کوشش

گگومنڈی(نامہ نگار)اوباش کی گھرمیں گھس کرتین بچوں کی ماں سے زیادتی کی کوشش۔سلطانہ بی بی بچوں سمیت گھرمیں سورہی تھی کہ نصیرنے اسے دبوچ لیاتعلقات استوارنہ کرنے پرقتل کی دھمکیاں۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں225۔ای بی کی رہائشی سلطانہ بی بی جس کاخاوندروزگارکے سلسلہ میں لاہورگیاہواتھااپنے بچوں سمیت گھرمیں سورہی تھی کہ قریب1بجے شب دیہہ ہذاکاہی رہائشی نصیر دیوارپھلانگ کراس کے گھرداخل ہوگیااورصحن میں سوئی ہوئی سلطانہ بی بی کوگن پوائنٹ پرکمرے میں لے جاکراس کے کپڑے پھاڑکراسے برہنہ کرکے اس سے زیادتی کی کوشش کرنے لگاخاتون کے شورمچانے پرگھرکی دیگرخواتین وہاں آئی توملزم متاثرہ خاتون کوقتل کردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں