صدر مملکت نے اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازدیا

اسلام آباد: (دنیانیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے پیرس اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنیوالے اولمپین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کردیا ۔

ایوان صدراسلام آباد میں  ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری  نے شعبہ جیولین تھرو کے مقابلوں میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا ۔  

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا ، ارشد ندیم نے پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار  انفرادی حیثیت میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ایتھلیٹ  ہونے کا اعزازبھی اپنے نام کیا۔

یہی نہیں ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 118 سالہ پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ بھی رقم کی۔ 

یاد رہے کہ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں