کچے کے پولیس ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ

لاہور:(دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں پولیس ملازمین کا مورال بڑھانےکےلیے خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خصوصی الاؤنس کی سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو موصول ہو گئی، الاؤنس دینے کا حتمی فیصلہ محکمہ خزانہ پنجاب کرے گی، آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کی سمری ارسال کی گئی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ حتمی منظوری کے بعد کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، حوالداروں کو الاؤنس دیا جائے، ہارڈ ایریا الاؤنس صرف درجہ چہارم اور انسپکٹرز تک کے ملازمین کو دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے ارسال سمری میں رحیم یار خان اور راجن پور کے 1357 ملازمین کو الاؤنس دینے کی منظوری کی درخواست کی گئی ہے، کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے والے ملازمین کو ہارڈ ایریا الاؤنس دینے پر 33 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے 33 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے والے ملازمین مشکلات سے دوچار ہیں ، رحیم یار خان میں 943 اور راجن پور میں 414 انسپکٹرز لیول کے ملازمین کو الاؤنس دینے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں