جمرود : ضمنی بلدیاتی انتخابات کے مانیٹرنگ افسران کی تربیت کا عمل مکمل

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے جمرود میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے مانیٹرنگ افسران کی تربیت کا عمل مکمل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ایک ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور دو مانیٹرنگ افسران کی تربیت 29 اگست کو مکمل ہوئی، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے 26 سے 29 اگست تک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گریڈ 17، 18 اور19 کے 80 افسران نے سیکرٹریٹ کی ہدایات پر تربیت حاصل کی، کمیشن کا یہ اقدام عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں