بلوچستان پولیس کے 36 ویں آئی جی معظم جاہ انصاری نے چارج سنبھال لیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان پولیس کے 36 ویں آئی جی معظم جاہ انصاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے معظم جاہ انصاری کو سلامی دی، الوداعی خطاب میں عبدالخالق شیخ نے بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کو چیلنجنگ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پولیس فورس کو مزید جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔

عبدالخالق شیخ نے کہا کہ بلوچستان کی روایات کا احترام کرتے ہوئے معاشرے کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں